مزید خبریں

پیرو کی پہلی خاتون صدر

لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں مبینہ بغاوت کے نتیجے میں اپنے پیشرو کی ڈرامائی گرفتاری کے ایک دن بعد اقتدار سنبھالنے والی نئی صدر دینا بولورتے کو سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیرو کی پہلی خاتون صدر دینا بولورتے نے حزب اختلاف سے سیاسی محاذ آرائی ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
دینا نے کاسٹیلو کے مواخذے کے فوراً بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صدر کی بقیہ مدت جولائی 2026 تک پوری کریں گی۔