مزید خبریں

حرکت قلب رُکنےکی علامات

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ حرکت قلب (کارڈیک اریسٹ) کی علامات کم از کم 24 گھنٹے قبل ہی آنا شروع ہوجاتی ہیں اور یہ کہ علامات مرد اور خواتین میں مختلف ہو سکتی ہیں۔
یہاں یہ بات انتہائی اہم ہے کہ حرکت قلب بند ہونے اور ہارٹ اٹیک میں فرق ہے لیکن عام طور پر لوگ ان میں فرق نہیں کر پاتے۔
ہارٹ اٹیک میں عام طور پر دل کو خون کی ترسیل کرنے والی نسوں میں خون جم جاتا ہے یا پھر اسی طرح کے دوسرے مسئلے کی وجہ سے دل کی دھڑکن باالترتیب آہستہ آہستہ کم ہونے لگتی ہے۔
ہارٹ اٹیک میں انسان کے بچنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں اور ہارٹ اٹیک کسی بھی انسان کو ایک سے زائد بار بھی ہوسکتا ہے۔
لیکن کارڈیک اریسٹ سنگین بیماری ہے، جسے عام زبان میں حرکت قلب بند ہوجانا کہا جاتا ہے۔
اس میں اچانک دل کو خون کی ترسیل بند ہوجاتی ہے اور دل دھڑکنا چھوڑ دیتا ہے، اسی وجہ سے دماغ سمیت جسم کے دیگر حصوں کو زندگی برقرار رکھنے کے لیے مطلوب آکسیجن بھی نہیں مل پاتا، جس وجہ سے کارڈیک اریسٹ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔