مزید خبریں

ڈالر سستا ہونے سے عوام کو فائدہ پہنچنا شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر )نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت اورفوج کے اقدامات کے نتیجے میں معیشت سست روی سے سنبھل رہی ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء سمیت بہت سی چیزوں کی قیمت کم ہورہی ہے جس سیعوام پربوجھ کم ہورہا ہے جو قابل تعریف ہے۔ غیر ضروری درآمدات پرمحاصل بڑھا کرانکی حوصلہ شکنی کرنے کا فیصلہ درست سے جس کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اس سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے معاملے میں سنجیدگی اورمکمل یکسوئی کی وجہ سے ملک مسائل کے دلدل سے باہر نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے تاہم حالات نارمل ہونے میں وقت لگے گا۔ نگران وزیراعظم نے بھی برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور مقامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مشورے دیتے ہوئے اسکے فوائد گنوائے ہیں جبکہ انھوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ حکومت اخراجات میں کمی لائے گی اور ریونیو بڑھائے گی تاکہ ملکی معیشت کی حالت بہتر ہوسکے اورعوام کے مصائب میں کچھ کمی آئے۔ اس وقت معاشی اشاریوں اور زرمبادلہ کے ذخائر کی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔