مزید خبریں

پاکستانی کرنسی نے ڈالر کے مقابلے میں بہترین کارکردگی

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستانی کرنسی نے ڈالر کے مقابلہ میں ستمبر میں دنیا کی بہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ بلوم برگ اور سٹیٹ بینک کی جانب کردہ فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلہ میں ستمبر میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 5.4 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی جو دنیا بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔31 اگست کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر 305.54 روپے ریکارڈکی گئی جو 26 ستمبر کو 289.80 روپے ہو گئی۔اس فہرست میں کولمبیا کی کرنسی دوسرے اور موریشیس کی کرنسی تیسرے نمبرپر رہی۔