مزید خبریں

بی ایم جی کا کراچی چیمبر میں کلین سوئپ تاجروں کی فتح ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر اور پاکستان بزنس گروپ کے بانی صدر فراز الرحمان اور نائب سرپرست اعلی کاٹی زبیر چھایا کی قیادت میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی مینجنگ کمیٹی کے انتخابات میں کاٹی اور پی بی جی او کے تاجروں نے حصہ لیا۔ سرپرست اعلی ایس ایم تنویر کی ہدایت پر کاٹی کے سربراہی میں تاجروں کے وفد نے اور زبیر موتی والا کی قیات میں بزنس مین گروپ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے بی ایم جی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرایا۔ کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر اور صدر فراز الرحمان نے بی ایم جی گروپ کی کراچی چیمبر آف کامرس کی منیجنگ کمیٹی کے انتخابات میں کلین سوئپ کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انتخابات میں کاٹی کے صدر فرازالرحمان کی سربراہی میں وفد کے شرکاء میں نائب سرپرست اعلیٰ کاٹی زبیر چھایا، سابق صدر مسعود نقی، سابق چیئرمین زاہد سعید، سابق چیئرمین کاٹی و سرپرست اعلیٰ پی بی جی او فرحان الرحمان، پاکستان بزنس گروپ کے صدر ناصر شیخ، ریحان چاولہ، معروف تاجرچیئرمین ایچ ایم آر گروپ حاجی رفیق پردیسی سمیت 500 سے زائد تاجرشامل تھے۔