مزید خبریں

فارمر کھجور کی زیادہ پیداوار کی حامل اقسام کاشت کریں،ماہرین زراعت

فیصل آباد (کامرس ڈیسک ) ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاکہ باغبان کھجور کے پودوں سے زیر بچے علیحدہ کرنے کا عمل شروع کر دیں جبکہ شکری،کڑ، ڈھیڈی، شامران، عیدل شاہ،سفیدہ، خضراوی، مکران،حلاوی، اصیل،زاہدی، کپڑا، ہیمن،بسرا، فصلی، تاروالی، ماکھی، حلینی اقسام کی کاشت سے کھجور کی بمپر کراپ حاصل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ضلع جھنگ، مظفر گڑھ، ڈی جی خان، بہاولپور سمیت بعض دیگر شہروں میں کھجور کی اچھی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان علاقوں میں کھجور کے پودوں سے زیر بچے الگ کرنے کاعمل 20 ستمبر سے شروع کرکے 15 اکتوبر تک مکمل کیاجاسکتاہے۔