مزید خبریں

اعظم گھانچی کی زیرصدارت آل پاکستان مسلم گھانچی فیڈریشن کا اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم گھانچی فیڈریشن (اے پی ایم جی ایف)کی ایگزیکیوٹیو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز فیڈریشن کے صدر محمد اعظم گھانچی کی صدارت میں ہالائی گھانچی جماعت کے مرکزی آفس گھانچی پاڑہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ رائے سے ایک لیگل کمیٹی اور ایک وفد بناکر وزراء اور سرکاری نمائندوں سے ملاقات کرنے کی منظوری دی گئی۔اس اجلاس میں بمبئی گھانچی جماعت کے صدر یوسف گھانچی ، زالاواڈ گھانچی جماعت کے صدر اسلم گھانچی ،ہالائی گھانچی جماعت کے صدر شریف گھانچی ، راجکوٹ گھانچی جماعت کے صدر الطاف گھانچی ممبر اشرف گھانچی ، جام نگر جماعت کے عزیز گھانچی ، کچھی گھانچی جماعت کے جنرل سکیٹری عبدلواب گھانچی ،بھادرکاٹیا جماعت کے جنرل سیکریٹری بشیر گھانچی ، زالاواڈ یا گھانچی جماعت کے جوائنٹ سکیٹری نعمان گھانچی ممبر محمد علی گھانچی اور جوناگڑھ گھانچی جماعت کے چیئرمین رفیق پٹیل کی جماعت کے نومنتخب صدر آصف گھانچی جنرل سکیٹری عارف گھانچی مرکزی خازن سلیم گھانچی نے شرکت کی۔ اس مو قع پرصدراے پی ایم جی ایف محمد اعظم گھانچی نے جوناگڑھ گھانچی جماعت کے نو منتخب عہدیداروں کومبارک باد دی۔