مزید خبریں

بینکوں سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست 2023 میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کی مد میں فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 248 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 1 فیصدکم ہے، گزشتہ سال اگست میں بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کی مد فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 251 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔