مزید خبریں

محمد حسین محنتی کی ناصر شیخ کے گھر آمد، چھوٹے بھائی کے انتقال پر تعزیت

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن اسمبلی محمد حسین محنتی نے پریس کلب حیدرآباد کے سابق صدر و حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر ناصر شیخ کے چھوٹے بھائی کاشف شیخ کے انتقال پر ان کے گھر جا گر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا بھی کی اس موقع پر اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید، صوبائی رہنما و سابق ایم پی اے عبدالوحید قریشی ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی حیدرآباد عدنان دانش اور صدر جے آئی یوتھ حیدرآباد عرفان قائمخانی بھی موجود تھے۔