لاہور (آن لائن) لاہور کی اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے راسخ الٰہی ،قیصرہ الٰہی اور زہرہ الٰہی کی عبوری ضمانتیں 9اکتوبر تک منظور کرلی، اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،عدالت عبوری ضمانت منظور کرے، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے کہ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں نو اکتوبر تک منظور کیںاور پچاس ،پچاس ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر اینٹی کرپشن سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ،ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔