مزید خبریں

حکومت نے ملازمین کے حق پر ڈاکا ڈالا تو احتجاج کرینگے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئرنائب صدر اور ڈویژنل صدر چودھری ذوالفقارعلی کاہلوں، ،صوبائی نائب صدرو عرفان خان،میاں شہزاد اختر ، وائس چیئرمین ایپکاپنجاب میاں مقصود احمد، سینئر نائب صدر میاں عبدالوہاب،سرپرست اعلیٰ عامرمحمود اعوان،سینئرنائب صدر رانایاسرخورشید،جنرل سیکرٹری محمدافضل،سرپرست ناظم حسین گجر،سینئر وائس ڈویژنل صدر محمدعمران بٹ،صداقت بلوچ ، دلاورحسین رندھاوا، راناآصف شہزاد،ڈویژنل نائب صدر میاں محمدعثمان نے کہا ہے کہ پنجاب ملازمین کے خلاف نکلنے والے پنشن اور لیو انکیشمنٹ و دیگر ناجائز نوٹیفیکیشنز کو فی الفور واپس لیا جائے۔ ایل پی آر قوانین میں ترمیم سے ملازمین کا معاشی قتل کیا گیا ہے، لیو انکیشمنٹ میں تبدیلی سے فی ملازم 4لاکھ سے 20لاکھ تک نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ چودھری ذوالفقارعلی کاہلوں نے کہاکہ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن ہر حال میں واپس لینا پڑے گا پینشن گریجویٹی ودیگر مراعات میں کسی قسم کی کوئی کمی کسی صورت قبول نہیں ہوگی اپگریڈیشن کے نوٹیفکیشن میں لفظSame Scaleکی بجائے Same Post لکھا جائے اپگریڈیشن سے رہ جانے والی تمام پوسٹوں کو اپگریڈ کیا جائے، سروس سٹرکچر تیار کیا جائے جونئیر کلرکس سے بطور سینئر کلرکس پروموشن کے لئے ٹائپ ٹیسٹنگ کی شرط ختم کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ایک ملک میں ایک دستورخاص اور عام سرکاری ملازمین کی تفریق کا خاتمہ مساوی بنیادوں پر تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے الاونسسز دینا ہوں گے یوٹیلیٹی الاؤنس، سول سیکرٹریٹ الاؤنس، ٹیکنیکل الاؤنس،جوڈیشنل وایگزیکٹ الاؤنس ودیگر الاونسسز مساوی بنیادوں پر تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے دئیے جائیں گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت واپس کی جائے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو بلاتفریق تقرری کی تاریخ سے ریگولر کیا جائے اور سروس سٹرکچر تیار کیا جائے میڈیکل الاونس 50روپے روزانہ کی بنیاد پر دیا جارھا ہے اس رقم سے ڈسپیرین کا ایک پتا نہیں ملتاصحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے جس میں ڈاکٹر کی فیس چیک اپ ٹیسٹ آپریشن ودیگر سہولیات میسر ہوں کنوینس الاؤنس 100روپے سے بھی کم روزانہ کی بنیاد پر دیا جارھا ہے جبکہ پیٹرول کے ایک لیٹر کی قیمت 320 روپے ہے کم از کم ایک لیٹر پیٹرول کے مساوی روزانہ کے حساب سے دیا جائے ہاوس رینٹ 967روپے کے حساب سے سرکاری ملازمین کو دیا جارھا ہے جس رقم سے ایک دن کے لئے ایک ٹینٹ بھی کرایہ پر نہیں ملتا ہے ہاؤس رینٹ نئے پے سکیل پر 60 فیصد تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے دیا جائے ،پے پروٹیکشن ایک بنیادی مطالبہ ہے جس کو ہر حال میں ہونا چاہیے خالی آسامیاں ختم کرنے کے بجائے ان پر بھرتی کرکے بیروزگاری ختم کی جائے۔