مزید خبریں

جماعت اسلامی بحرانوں سے نکلنے کا عزم رکھتی ہے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ سراج الحق 15ستمبرکو چوک گھنٹہ میں ہونے والا جلسہ عام میں وطن عزیزکو مہنگائی، بیروزگاری کے دلدل سے نکالنے کیلیے اگلے مرحلہ کا اعلان کریں گے ۔جماعت اسلامی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر ایک نئے عزم کے ساتھ قومی وقار کو بحال کرنے اور ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا چاہتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے15ستمبر کے جلسہ عام کے سلسلہ میں میاں زاہدایوب کی رہائش گاہ پرزون پی پی 109کے اجتماع ارکان وکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر زونل امیرانجینئرامجدقیوم پراچہ،سیکرٹری اکبرحیات باجوہ و دیگرنے بھی خطاب کیا۔محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام ہی آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کیلیے کوشاں ہے اور ساری جدوجہد کا مقصد عام آدمی کے حقوق کا تحفظ ہے ۔ خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات ملک میں حالات کی سنگینی اور حکمرانوں سے ناامیدی اور مایوسی کے آئینہ دار ہیں ۔ جماعت اسلامی ظلم و جبر اور استحصال کے اس نظام کو بدلنا چاہتی ہے ۔75سال سے اقتدار پر قابض حکمرانوں سے عوام کی توقعات اور امیدیں مایوسی میں بدل چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گھمبیر مسائل سے دوچار ہے، ملکی مسائل کے حل، ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے۔قوم کو آزادی، خودمختاری اور عزت و وقار کے تحفظ کے لیے فرسودہ نظام اور ناکارہ، آزمودہ نااہل قیادت سے جان چھڑانا ہوگی۔ جماعتِ اسلامی ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کا انقلابی نظام لائے گی، جس سے آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی ہوگی۔