مزید خبریں

يوتھ فورم الریاض کے زیراہتمام جشن آزادی یوتھ ڈیبیٹ کا اہتمام

يوتھ فورم الریاض سعودی عریبہ کے تحت جشن آزادی کی مناسبت سے یوتھ ڈیبیٹ کا اہتمام کیا گیا. جس میں پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی. تقریب میں صدر یوتھ فورم ریاض محمد ابراہیم جٹ اور نائب صدر یوتھ فورم ریاض ملک ریاض شاکر نے خطاب کیا. ڈیبیٹ پینل ریاض شاکر، ابراہیم سراج، طهٰ سراج اور عبداللہ عبدالعزیز پر مشتمل تھا جس میں پاکستان کے ماضی، حالیہ چیلنجز اور ان کے حل کے بارے مفصل اور مدلل ڈیبیٹ ہوئی جس میں شرکاء نے بھی حصہ لیا. جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہماری قوم شعوری طور پر 70 سالوں سے سوئی ہوئی ہے اس قوم آج تک جمہوریت اور ووٹ اہمیت کو نہ سمجھ سکی اور نہ ہی اس سے فائدہ لے سکی جس کی وجہ سے چند خاندان اور جھوٹے نعرے لگا کر عوام کو بےوقوف بناکر اقتدار کے مزے لوٹتی رہی اسی غریب عوام کا استحصال بھی کرتی رہی. اگر اس قوم نے اپنی 70 سالوں سے جاری یہ روش نہ بدلی ووٹ اسکے حقدار حقیقی دیانت دار قیادت کو نہ دیا تو اس ملک میں انکا زندہ رہنا محال ہوجائے گا جس کی زمہ دار یہ قوم بذات خود ہوگی۔ پروگرام کے آخر میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدر یوتھ فورم ریاض محمد ابراہیم جٹ نے کہا کہ پاکستان میں کردار، اخلاقی اقدار سے عاری اور کرپٹ سیاستدانوں کی بھرمار ہے خدا را عوام کو اب انکا راستہ چھوڑ کر ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے باکردار اور دیانتدار لوگوں کا ساتھ دے. کیونکہ بدکردار اور کرپٹ کبھی بھی عوام کی قیادت نہیں کر سکتے. پاکستانی سیاست میں اب بھی باکردار اور دیانت دار لوگ عوام کے سامنے متبادل کے طور پر موجود ہیں . عوام نے سب کو آزما لیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اب نیک اور صالح قیادت کی طرف جائے۔ تقریب کے آخر میں شرکا کیلئے ڈنر کا بھی اہتمام تھا. اس کے بعد پاکستانی پرچم سے مزین کیک بھی کاٹا گیا۔