مزید خبریں

شرکہ الفوزان الریاض میں 76 ویں جشن یوم آزادی کی تقریب

شرکہ الفوزان کی طرف سے الریاض میں 76 ویں جشن یوم آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اوورسیزپاکستانی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کےبعد پاکستان قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں سلطانہ المطیری، عادل القیبی، یوسف المطیری، حاجی محمد ناصر قادری ایڑورٹائرنگ منیجرشامل تھے۔ پروگرام کا انعقاد اشرف خان سواتی، سید اعجاز شاہ سیالکوٹی، رحمت علی، سید سردار حسن سواتی، اعظم اور ثاقب بھائی، انور بھائی نے کیا۔ تقریب میں یوم آزادی کی خوشی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ آخیرمیں میزبانوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔