مزید خبریں

محمد افتخار احمد دین کو سارک جرنلسٹ فورم سعودیہ کا ممبر بننے پرمبارکباد

معروف صحافی کوآرڈینیٹر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم دمام ریجن محمد افتخار احمد دین کو سارک جرنلسٹ فورم سعودی عرب چیپٹر کی کور کمیٹی کا ممبر بننے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ آعلیٰ بے باک۔ حق اور سچ پر مبنی صحافتی خدمات کے سلسلے میں اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ تقریب میں سماجی، کاروباری، صحافتی شخصیات اور کمیونٹی اکابرین کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ محمد افتخار احمد دين نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ میں شکر گزار ہوں منشا بھٹی لاہور اور منشا طاہر ڈائریکٹر مارکیٹنگ لاہور کا کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے بیورو چیف کی ذمہ داری تفویض کی اور اسے میں نے ایمانداری، ہمت اور خلوص کے ساتھ نبھانے کی کوشش کی۔ اور اللہ پاک نے مجھے اس اعزاز سے نوازا ۔ساتھ ہی سارک جرنلسٹ فورم کی سينٹرل ایگزیکٹیو کميٹی کے صدر راجو لامہ جنرل سيکرٹری محمد عبدالرحمن کا پاک يونائيٹڈ ميڈيا فورم کے مرکزی چيئرمين عابد شمعون چاند کی سربراہی ميں سارک جرنلسٹ فورم سعودی عرب چيپٹر قائم کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شکريہ ادا کيا ۔ انہوں نے صحافت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رياست کے چار ستون انتظاميہ ، پارليمان ، عدليہ اور ميڈيا سے(صحافی) کے قلم کی سياہی کے ايک ايک قطرے کو معاشرے کے حقوق کی پاسداری کيلئے استعمال کرنا ہی مثبت صحافت کی اثاثہ ہے مہمانوں میں محمد افضال بدر، ندیم احمد سی ای او وسیم العربیہ، غلام مصطفی خاں نائب صدر دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل، میاں حفیظ احمد، خالد صدیقی، نعیم نیازی ۔تمور احمد حافظ قمر، تمور احمد، سعید ضیا، مرزا ریاض بیگ ، زوہیب طاہر شامل تھے۔ تقریب کا اختتام شاندار عشائیہ سے ہوا