مزید خبریں

جدہ: پی ای ایف کےزیراہتمام پاکستان میں پراپرٹی انوسٹمنٹ معلوماتی سمینار

جدہ میں پاکستانی ایگزیکیٹو فورم (پی ای ایف) کے زیراہتمام پاکستان میں پراپرٹی انوسٹمنٹ کے حوالے سے پہلی بار دو روزہ معلوماتی سمینارکا اہتمام ہوٹل جدہ کورنیش میں کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں کیمونٹی کی کاروباری اورسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ بزنس کیمونٹی کے اعزازمیں منعقدہ اس سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پی ای ایف کے صدرمنیر احمد شاد نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت پرکمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے پراپرٹی انوسمنٹ معلوماتی سمینار کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یکم اور دو ستمبر کو اس میں زیادہ سے زیادہ ہماری کمیونٹی شرکت کرے جس سے پاکستان میں بہتر انوسٹمنٹ کا موقع فراہم ہو گا۔ گلوبل ایشیا کے چئیرمین عمران خٹک نے اپنے خطاب میں کہا اور یقین دلایا کہ پراپرٹی انوسٹمنٹ میں سمینار میں لئے آنے والے ڈیویلپر اور ہاوسنگ پروجیکٹس حکومت پاکستان سے منظورشدہ پروجیکٹ نمائش کے لئے لیکر آ رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو فیک پروجیکٹس سے بچائے رکھیں اور محفوظ انوسٹمنٹ کی راہ ان کے لئے ہموار کریں۔ تقریب سے قومی یکجہتی فورم کے بانی صدررسید ریاض بخاری اور چوہدری اکرم گجر نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا پُرجوش خیرمقدم کیا اور یقین دہانی کروائی کے زیادہ سے زیادہ عوام اس پراپرٹی انوسمینٹ سمینارمیں شامل ہوکر اس کو کامیاب کریں۔ اس وقت ہمارا ملک جن معاشی حالات سے گزر رہا ہے اس میں سب نے ملکر کوشش کرنی ہے زیادہ سے زیادہ انوسٹمنٹ پاکستان لے جانے کی تاکہ ملکی معاشی حالات میں بہتری آئے ۔ سعودی عرب میں مشہور پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جس پر انکو تعارفی شیلڈ بھی پیش کی گئ۔ تقریب کی نظامت کے فرایئض محمد شعیب اور میڈم فاطمہ نے ادا کیے۔ پاکستان کے سابق وزیرِبلدیات وہاؤسنگ چودھری شہباز حسین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔