مزید خبریں

پاکستانیوں کو وطن میں اپنا گھر بنانا چاہئے،نوشین وسیم

جدہ: (سید مسرت خلیل) سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کی مشیر، معروف سعودی بزنس وومن نوشین وسیم نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے ملتان میں “سرینا ٹاور” ایک بہترین منصوبہ ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں شہرملتان کے سب سے بہترین تعمیراتی منصوبہ سرینا ٹاور کی جدہ میں پہلی تعارفی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ تقریب میں پاکستانی و سعودی کمیونٹی کے اکابرین اورصحافیوں بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نوشین وسیم نے کہا مجھے سعودی عرب میں پاکستان کےایک سابق سفیر نے بتایا کہ ملتان ایک بہت خوبصورت شہرہے اوروہاں بہت مواقع ہیں۔ تو اس لحاظ سے مجھے یقین ہے کہ ” سرینا ٹاور” بھی ایک مکمل اور خوب صورت پروڈکٹ ہوگا۔ اس لئے آپ لوگ سرینا ٹاور” پرضرورتوجہ دیں۔ یہ ایک اچھی انوسمنٹ ہوگی۔ اس سے بچوں کا اورآپ کا مستقبل بھی سنورے گا۔ انھوں نے کہا کہ اووسیز پاکستانیزاسی مقصد سے باہر آتے ہیں اپنے گھراور ملک کو مضبوط کریں۔ مگرکچھ وجوہات کی بنا پرہم اپنا مقصد بھول جاتے ہیں اورپھروہیں رہنا شروع کردیتے ہیں اوروہیں پرسب کچھ ختم بھی کردیتے ہیں۔ مگرآپ اپنے دلوں سے پوچھیں ہرپاکستانی صرف اسی مقصد سےآتا ہے کہ کچھ دن باہرکام کرونگا پھر اپنے وطن چلا جاؤنگا۔ تواس مقصد کو نہ بھولیں۔ اپنے وطن عزیزمیں اپنا گھر ضرور ہونا چاہیے۔ اپنا وطن جہاں آپ کی مستقل سکونت ہوتی ہے وہاں آپ ضرور اپنے لئے کچھ کریں۔ انھوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو سعودی عرب کے قوانین کااحترام کرنے کی تلقین بھی کی۔
قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوتِ قران پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت احمد فواد سواتی کو حاصل ہوئی۔ ناظم تقریب میاں محی الدین زاہد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پاکستان جنرنلسٹس فورم کےچیئرمین امیرمحمد، پاک اووسیزمیڈیا فورم کے سرپرست آعلیٰ سید مسرت خلیل اورحال ہی میں قائم ہونے والے فورم جہاگیرخان بھی خطاب کیا اور” سرینا ٹاور” کےمنتظمین کو مبارکباد دی اور پروجیکٹ کی تعریف کی۔ ” سرینا ٹاور” کے مسعود خان نے کہا کہ جدہ میں یہ پہلا پرگرام ۔انھوں نے کہا شہر ملتان میں یہ ٹاور 35 فلور پر مشتمل ہے۔ 6 فلور شاپنگ مال، 7 فلورکارپوریٹ آفیسسز کے لئے اور 26 فلور رہائشی اپارٹمنٹس کے لئے مخصوص ہیں۔ انھوں نے منصوبہ کی مزید تفصیلات اسکرین پر پریزنٹیشن پر دی اور تمام مہمانوں کی تشریف آوری کاشکریہ ادا کیا۔ آخیر میں مہمانوں کی تواضع پُرتکلف کھانے ہوئی۔