مزید خبریں

یوم استحصال کشمیر: او آئی سی میں پاکستان مشن کی تصویری نمائش

جدہ (رپورٹ: سید مسرت خلیل) 5 اگست یوم استحصال کشمیر کا ایک اور سیاہ باب ہے‘ یوں تو تاریخ مقبوضہ کشمیر بھارتی ناجائز قبضے اور مظلوم کشمیریوں پر جبر و استبداد سے بھری پڑی ہے لیکن 4 سال قبل 5 اگست2019ء کو بھارت نے ناجائز اور غیر آئینی اقدام کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔ او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مشن نے5 اگست 2019ء کو بھارت کے ناجائز اور غیر قانونی اقدامات کے 4 سال مکمل ہونے کی یاد میں جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے جنرل سیکرٹریٹ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے ایک خصوصی تقریب اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالنا تھا۔ بھارت کے اس یکطرفہ اقدام سے مظلوم کشمیریوں کے وہ حقوق غصب کرنے کی ظالمانہ کوشش کی گئی جو ان کو بھارتی آئین کے آرٹیکل370 اور آرٹیکل 35 اے کے تحت حاصل تھی۔ تقریب میں او آئی سی کے رکن ممالک کے نمائندوں، سفارت کاروں، او آئی سی کے حکام اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر سید فواد شیر، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سفیر سمیر بیکر، قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اور چیئرمین کشمیر کمیٹی جدہ مسعود احمد پوری نے تقریب میں اظہار خیال کیا۔