مزید خبریں

معیشت کی تباہی میں کراچی چیمبر کا بڑا ہاتھ ہے،شرجیل گوپلانی

کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی چیمبر کے الیکشن 2023 میں کراچی کی شٹرپاور تاجر برادری بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔ ملک کی معیشت کی تباہی اور زبوں حالی میں حکومت کے ساتھ کراچی چیمبر کا بھی ہاتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ صدر کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ چیئرمین آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن، محمد شرجیل گوپلانی نے کراچی کے مختلف تاجر رہنمائوں اور صنعت کاروں سے ملاقات میں کیا جس میں چیئرمین آل کراچی گروسرز ہول سیل ایسوسی ایشن رئوف ابراہیم، سابق نائب صدر ارشد جمال اور دیگر تاجر رہنمابھی موجود تھے۔شرجیل گوپلانی نے کہا کہ کراچی چیمبر نے پچھلے ہر سالوں میں الیکشن کے عمل کو روکنے کے لیے ہر قسم کے غیرضروری اقدامات کیے ہیں۔ جس کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوپاتے۔ انہوں نے بندربانٹ یعنی آج تیری باری، کل میری باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ جس کے تحت لوگوں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے فیس پچاس ہزار روپے رکھی گئی ہے تاکہ چھوٹا تاجر الیکشن سے دور رہے۔شرجیل گوپلانی نے کہا کہ الیکشن کسی بھی معاشرے کے سدھار میں بہتری لانے کا عمل ہوتا ہے۔ ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ کراچی چیمبر کی تمام سیٹوں پر نئے لوگوں کو لایا جاسکے۔