مزید خبریں

پولیس اور صوبے کی بہتری کیلیے کام کرینگے، آئی جی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئے تعینات ہونے والے آئی جی سندھ راجا رفعت مختار نے کہا ہے کہ پولیس اور صوبے کی بہتری کیلیے کام کرینگے، سندھ پولیس کے معاملات پر صورتحال کا جائزہ لے کر کچھ بات کی جاسکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو لاہور سے کراچی پہنچنے کے بعد سینٹرل پولیس آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گزشتہ روز راجا رفعت مختار سینٹرل پولیس آفس پہنچے جہاں ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور ایس ایس پیز نے ان کا استقبال کیا۔