مزید خبریں

مرکزی صدرکوہستانی قومی اتحاد و رہنما اے این پی ربانی خان کا ظہرانہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں معروف سماجی و سیاسی شخصیت مرکزی صدر کوہستانی قومی اتحاد سعودی عرب و رہنما پاکستان عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ربانی خان کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے تحصیل میر کے سماجی رہنما وقار احمد خان کے اعزازمیں ایک شاندار ظہرانہ کی تقریب منعقد کی۔ جس میں کمیونٹی کے مختلف مکاتب فکر کی شخصیات نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وقار احمد خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ خاص طور پر سعودی عرب میں بسنے والے 27 لاکھ پاکستانی جنھوں نے پاکستانی معشیت کو سہارا دیا ہوا ہے.ان کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جانا چاہیئے۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی مجھے فنڈز ملتے ہیں میں اپنی تحصیل میں سعودی عرب اور دوسرے ممالک جانے والے لوگوں کے لئے شارٹ کورسز کا اہتمام کروں گا، تاکہ وہ اسکیڈ لیبر بن کر اچھا روزگار حاصل کرسکیں. وقار احمد خاں نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے 27 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار ملا ہوا ہے سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستانیوں سے محبت کی ہے آپ بھی سعودی قوانین کی پاسداری کریں اور پاکستان کے ایک اچھے سفیر ہونے کا کردار ادا کریں. وقار احمد نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر ربانی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب سے قومی وطن پارٹی کے صدر اقبال ودود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہے تمام سیاسی پارٹیوں کو مل جل کر ملک کو بحران سے نکالیں تاکہ عوام کو صحت اور روزگار کی سہولت مل سکے۔ احسان دانش نے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن کے بعد جس کی حکومت آئے وہ ( کے پی کے ) کے پسے ہوئے لوگوں کی تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل کے حل کریں کیونکہ لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کرریے ہیں۔ تقریب کے میزبان ربانی خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اوورسیز ایک بڑا زرمبادلہ پاکستان بھیج کر پاکستان کی معیشت کو سہارا دینا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے وہاں وزیروں، مشیروں کے شاہی خرچہ عروج پر ہیں کسی کو عوام کا خیال نہیں۔ مہنگائی سے لوگ تنگ آ چکے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما عبدالجبار خان نے دعا خیر کی ۔ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی.آخر میں میزبان ربانی خان نے آنے والے تمام مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الریاض میں پاکستانی کمیونٹی پارٹی بازی سے بالاتر ہوکر پاکستان سے آنے والے مہمانوں کو اپنا مہمان سمجھتی ہے جس کی مثال آج کے پروگرام میں تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کی شرکت ہے۔