مزید خبریں

پاکستان رائٹرزکلب اورلیڈیزچیپٹرریاض کا ڈاکٹرفرح نادیہ سےاظہارِتعزیت

پاکستان رائٹرزکلب اورلیڈیزچیپٹرریاض کے صدر انجینئرسید نوید الرحمن، زبیربھٹی، ولید اعجاز اعوان، سینئر صحافی اعجازاحمد طاہراعوان، ڈاکٹر تعظیم حسین اورکلب کی میڈیا کوارڈینئٹرمحترمہ شاہین جاوید صاحبہ کی جانب سے کلب کی سینئرممبراورکنوینئرڈاکٹر فرح نادیہ کے والدِ گرامی کی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز کراچی پاکستان میں اچانک ناگہانی وفات پران سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ کلب کے پیٹرن انچیف انجینئر سید فیض احمد النجدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ڈاکٹر نادیہ کے والد کی رحلت پردلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی پس ماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین۔ جدہ سے پاک اووسیز میڈیا فورم کے پیٹرن انچیف سید مسرت خلیل، چیئرمین چودھری محمد ریاض گھمن، صدر شعیب الطاف راجہ، ثناء شعیب، میاں محی الدین، مدثر مرزا، احمد فواد سواتی، فاروق عمر, ساجد یامین اور دیگرنے بھی اپنے پیغام میں ڈاکٹرفرح نادیہ سے تعزیت اور ان کے والد مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی۔