مزید خبریں

ہلٹن جدہ میں ہوٹل سپلائیزاور مہمان نوازی کی نمائش2023اختتام پذیر

ہلٹن ہوٹل جدہ میں ہوٹل سپلائیزاوراشیاء مہمان نوازی کی تین روزہ جاری نمائش 2023 اختتام پذیر ہوگئی۔ نمائش کا افتتاح جدہ چیمبرز آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹر، ممبرسعد العتیبی نے کیا۔ نمائش جدہ ویژن فار ایکسپو اینڈ کانفریسزکے زیرِاہتمام منعقد ہوئی ۔ جسارت کے بیورو چیف سید مسرت خلیل سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزر، جنرل منیجر فہد الغامدی، اسسٹینٹ مجدي بخش اور ابراہیم بلوچ نے کہا کہ سعودی عرب کی مارکیٹ میں بہت پوٹینشل ہے اوراس نمائش کا بنیادی مقصد یہ ہے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہوٹلنگ کے شعبوں سےوابستہ کمپنیاں اپنےاسٹائز لگائیں اور اپنی مصنوعات کی نمائش کرکے سعودی مارکٹ میں زیادہ سے زیادہ اپنی اشیا ء کی کھپت کرسکیں- انھوں نے مزید کہا کہ عرب دنیا میں ہوٹلوں کی تعداد کے لحاظ سے مکہ مکرمہ نے دبئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ مکہ مکرمہ میں اب تک ہوٹلوں کی تعداد 1100 ہو چکی ہے۔ مکہ مکرمہ کے ہوٹل سالانہ 1 کروڑ سے زیادہ افراد کی میزبانی سرانجام دیتے ہیں۔ نمائش میں سعودی عرب, پاکستان، چین، مصر,اردن، بحرین سمیت دیگر45ممالک سے زائد ہوٹل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اور ہوٹل کی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے ساتھ شرکت کی۔ کمپنیوں کی جانب سے ہوٹلوں میں استعمال ہونے والی مختلف مصنوعات جن میں دیدہ زیب ڈیزائن سے بنا فرنیچر، جدید ڈور لاک، فینسی لائٹس، روم ڈیکوریش اور اینٹیک اشیاء کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔ نمائش میں موجود شرکا ء نے پاکستان کی بنی کاٹن کی مصنوعات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کی کاٹن سے بنی مصنوعات آعلیٰ کوالٹی کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنا مقام رکھتی ہیں۔ نمائش میں پاکستانی اسٹال پرکاٹن کی مصنوعات کی ایک کمپنی کے ڈپٹی ایگزیکیٹو منیجر سلمان لیاقت علی مالک نے کہ ہمیں تیاری کا بہت کم وقت ملا جس کی وجہ کئی کمپنیاں شریک نہیں ہوسکیں۔ انھوں کہا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی حجم کو بڑھانے کے لئے ایمبیسی اور قونصلیت کے کمرشل سیکشن کو مزید متحریک ہونے پڑے گا۔ نمائش میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس رپورٹس کو بھی متعارف کروایا گیا جو انسانی آواز پرعملدرآمد کرتے ہوئے ایک ویٹر کا کام کرتا ہے۔ قونصل جنرل خالد مجید نےاپنی ٹیم کے ہمراہ نمائش کا دورہ کیا۔ ان کہنا تھا سعودی عرب کی ہوٹل انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی اور پاکستان کے تاجروں کیلئے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ تاجر اپنی مصنوعات کو سعودی مارکیٹ میں متعارف کروا کر ملک کے لئے خاطر خواہ ذرمبادلہ کما سکتے ہیں انہوں پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔