مزید خبریں

سفیرپاکستان احمد فاروق سے پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے وفد کی ملاقات

سعودی دارالحکومت ریاض میں سفیر پاکستان احمد فاروق سے پاکستانی ایگزیکٹو فورم (پی ای ایف) کے عہدیداروں نے ملاقات کیی۔ جس میں مختلف تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مارکیٹ بہت بڑی ہے اس فورم کے ذریعے آ ئی ٹی سیکٹر سمیت کنسٹرکشن اور میٹیرئیل سیکٹر میں بہت فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ سفارت خانہ پاکستان ہرسطح پر پاکستانی ایگزیکٹیو فورم کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا، تاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات اور مواقع مہیا کئے جاسکیں اور پاکستانی ایگزیکٹیو فورم کی کاوشوں کو خوب سراہا اور انکا کہنا تھا کہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کومتحد ہوکر پاکستان کی معیشت کے لیے اپنا کرداد اداکرنا چائیے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں جو ہمارے مدمقابل ہیں انکا مقابلہ کرسکیں۔ پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے صدر منیر احمد شاد نے ایگزیکٹو فورم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے شمار ملٹی نیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کرکے فوائد حاصل کر رہی ہیں اسی طرح اوورسیرز پاکستانیوں کو بھی چاہئیے کہ وہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں جبکہ اس کے علاوہ بتایا کہ پاکستانی ایگزیکٹو فارم سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے اور باروزگاروں کو روزگار بھی فراہم کر رہی ہے۔ ملاقات میں فورم کی جانب سے سفیر ِپاکستان کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں۔