مزید خبریں

اردوگلبن جدہ اورعلیگڑھ اولڈ بوائزایسوسی ایشن کےتحت عالمی مشاعرہ

گذشتہ دنوں اردوگلبن جدہ اورعلیگڑھ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایک شاندار یادگاری ادبی تقریب خوشحال ریسٹورینٹ العزیزیہ میں منعقد ہوئی۔ جو تین حصوں پر مشتمل تھی۔ ایک ادبی اجلاس، دوسرا رسم رونمائی، اور تیسرا عالمی مشاعرہ بعنوان ” ایک شام ڈاکٹرنورامروہوی کے نام۔ درمیان میں یادگار تحائف کی پیشکشی اور ابتداء پُرتکلف لذت کام و دہین۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹرانجم بارہ بنکوی” نےفرمائی۔ تقریب میں مقامی شعراء کرام کے علاوہ ادبی ذوق رکھنے والے سامعین کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔ جدہ میں ادبی تقریبات کا انعقاد کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ان تقریبات کی روایات تقریبا نصف صدی پر محیط ہے جس کے گواہ جدہ میں قدیم رہائش پذیرڈاکٹر نعیم حامد علی الحامد اور اردو مرکز جدہ کے صدر اطہر نفیس عباسی اور دیگر ہیں۔ اردوگلبن جدہ کے صدر ممتاز شاعر مہتاب قدر اورعلیگڑھ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے نوجوان صدرعتیق صدیقی نے تمام مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کی اور انکی شرکت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مہتاب قدر نےعلیگڑھ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن عزیزالرب، نور الدین خان اور عتیق صدیقی کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مہمانانِ خصوصی کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔ جن میں مہمانِ خصوصی امریکا سے آئے ہوئے معروف شخصیت، تاجروشاعر ڈاکٹر نور امروہوی اور محفل کے صدر ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی شامل تھے۔ انھوں نے اردو گلبن جدہ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ خالص فعال ادبی تنظیم ہے جو سعودی عرب کے شعراء اور قالمکاروں پر مشتعمل ہے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا اسکے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا ۔ منتخب شعراء نے اپنا کلام پیش کرکے خوب داد وصول کی۔ جن شعراء کرام نے اس محفل میں اپنا کلام پیش کیا ان میں ڈاکٹرنعیم حامد علی الحامد، مہتاب قدر، اطہرنفیس عباسی، سید وحید الدین عارف، فیصل طفیل، انیس احمد، عامر نظر، کامران خان، عمران آعوان اور افسر بارہ بنکوی شامل تھے۔ نظامت کے فرائض ناصربرنی اور اسلم افغانی نے سرانجام دیے۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر نورامروہی کتاب “سگنیچر” کی رسم اجرا بھی کی گئی۔ اردو کی ترقی و ترویج کے حوالے سے مقالہ پڑھے گئے اور تجاویز پیش کی گئی۔ مقررین نے کہا پاک و ہند میں سب سے زیادہ بولی اور سمجھی جانے والی زبان آج بھی اردو ھے۔ اردو کی ترقی اور ترویج کے لیے ہندوستان کے شہر امروہا، بارہ بنکوی، لکھنؤ اورعلیگڑھ میں موجود شعراء کرام نے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں۔ محفل میں مہمانوں کو گلدستہ اورشلیڈ پیش کیا گیا۔ آخر میں مشاعرے کے صدر ڈاکٹر نور امروہوی اور صدر ڈاکٹر نجم بارہ بنکوی نے اپنےکلام اورخوب صورت اشعار سے محفل میں شریک خواتین وحضرات سے خوب داد تحسین وصول کی۔