مزید خبریں

ریاض: فلاحی تنظیم”ہمقدم”کے چیف پیٹرن چوہدری جمیل ربانی سےملاقات

ریاض کی معروف فلاحی تنظیم ” ہمقدم ” کے چیف پیٹرن چوہدری جمیل ربانی مڑھ بلوچاں /سانگلہ ہل ضکع ننکانہ صاحب کے مذہبی اورآعلیٰ تعلیم یافتہ گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ ان کے والد گرامی مڑھ بلوچاں کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری چراغ آڑھتی مرحوم علاقہ کی عظیم شخصیت تھے۔ چوہدری جمیل ربانی بہن بھائیوں میں درجہ بندی کے لحاظ سے چوتھے نمبر ہر ہیں، وہ پاکستان میں وزارت حج مذہبی اموراور پھر تین سال تک نیوی سے منسلک رہے اور مسلم لیگ ن سے گہری خاندانی وابستگی بھی رکھتے ہیں۔ ریاض میں پاکستان کے معروف سینئرصحافی اعجاز احمد طاہراعوان کے مطابق چوہدری جمیل ربانی سال 1980 کے ابتداء میں روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب آئے۔ وہ مختلف اداروں سے منسلک رہنے کے بعد پھر اپنی کاروباری مصروفیات سے منسلک ہو گئے اور آج تک اپنے ذاتی کاروبار سے ہی وابستہ ہیں۔ ان کی اولاد نرینہ میں چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ جو آعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایک طویل عرصہ سے پاکستانی مصنوعات سعودی عرب میں متعارف کروا کر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اچھے مراسم کی تقویت کا باعث بن رہے ہیں اور دونوں اسلامی برادر ممالک پاک سعودی اخوتی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ چوہدری جمیل ربانی سعودی عرب کی فلاحی تنظیم “ہمقدم” کے سرپرست آعلیٰ کی اہم ذمہ داریوں کو بھی احسن طریقہ سے پورا کر رہے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کو قائم کرنے کا بنیادی مقصد فلاحی اور جذبہ انسانیت سے سرشار امور پر کام کرنا ہے۔ مخیر حضرات کے مالی تعاون سے ضرورت مند اورمالی مشکلات سے دوچار پاکستانیوں کی مالی ضروریات کوباعزت طریقہ سے پورا کرنا بھی شامل ہے۔ “ہمقدم” پلیٹ فارم کی ممبرشپ کو بڑھانے کی طرف بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے انتظامی امور کی دیکھ بھال پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر برائے سعودی عرب شیخ سعید احمد بھرپور توجہ سے کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کو سعودی عرب میں متحد اور فعال کرنے میں ان کا بڑا ہی کلیدی کردار ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی سب سے منظم تنظیم کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔ سعودی عرب میں قائم پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کہیں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ اوورسیز مسلم لیگ ن کے سربراہ بریسٹر امجد ملک اپنی شب و روز کی کاوشوں سے بیرون ممالک میں مسلم لیگ ن کو متحد کرنے میں اپنی گرانقدرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ چوہدری جمیل ربانی نے کہا کہ ملک کے اندر ہونے والے ملکی انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہو گئی اور میاں محمد نواز شریف ایک بار پھر پاکستان کے چوتھے وزیراعظم کا اعزاز حاصل کریں گے۔ میاں محمد نواز شریف ایک بار پھر ملک و قوم کی تقدیر ضرور بدلیں گے۔ پاکستان کو ترقی و خوشحالی۔کی راہ ہر جلد گامزن کریں گے۔ سعودی عرب میں مسلم لیگی راہنماوں کے ساتھ پوری قیادت کے مضبوط مراسم قائم۔ ہیں اورمیاں محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد بھی ہے۔ ملک کے اندر ہونے والے آئیندہ انتخابات میں پی ڈی ایم پوری طرح مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کرے گئی اور یہ اتحاد اسی طرح قائم بھی رہے گا۔ چوہدری جمیل ربانی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی۔معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئے ریڑھ کی۔ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو ہر سال کروڑوں روپے کا زرمبادلہ وطن عزیز کو روانہ کرتے ہیں، اس لئے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو اولیت دے کر حل کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں اوورسیز کو بھی نمائندگی دی جائے تاکہ اوورسیز کے مسائل کو حل کرنے میں مدد بھی حاصل ہوسکے۔