مزید خبریں

ارشد تبسم کی جانب سے سینئیرصحافی محمد عمران ملک کا پرتپاک استقبالیہ

سعودی عرب کی معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے سینئیر صحافی محمد عمران ملک کے اعزاز میں پُرتپاک استقبالیہ و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کمیونٹی اکابرین حامد یاسین ، ملک انصر حمید ، محمد فیاض ، ملک کامران، طلعت محمود سردار سمیت مخلتف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنی والی شخصیات نے شرکت کی۔
عابد شمعون کےمطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ارشد تبسم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا اولین مقصد سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنی فنی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے وطن کا نام روشن کرنا ہے ارشد تبسم نے سعودی عرب کی بھر پور ترقی پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ارشد تبسم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں شدید مہنگائی و بےروزگاری میں اضافہ پر سخت تشویش ہے تقریب میں ملک انصر حمید ، حامد یاسین نے بھی خطاب کیا۔ مہمان خصوصی عمران ملک نے کہا کہ پاکستان میں صحافی برادرادی کو بلاتفریق اور غیر جانبداری کے ساتھ سچ و حق کی آواز کا علم بلند کرنے کی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔سعودی عرب میں تمام صحافی مثبت صحافت کو پروان چڑھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جس سے یقینا پاکستان کا وقار بلند ہوگا تقریب کے مہمان خصوصی محمد عمران ملک نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر ارشد تبسم کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کی بے لوث خدمات پر ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا سیکرٹری لیبر آفیرز پی ٹی آئی سعودی عرب طلعت محمود سردار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام اور عوامی حقوق کی فراہمی کیلئے کرپشن کا خاتمہ اور انصاف کی جلد فراہمی کا نظام اشد ضرورت بن چکا ہے۔ آخر میں میزبان ارشد تبسم نے محمد عمران ملک کو اسلامی کتب کا تحفہ پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔