مزید خبریں

سکھر: سندھ کے بیراجوں میں پانی کی مسلسل کمی

 

سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ کے بیراجوں میں پانی کی مسلسل کمی، گڈو اور سکھرکے بیراجوں پر پانی کی سطح مسلسل گر رہی ہے،گڈو بیراج پر چار روز میں 90 ہزار کیوسک پانی کم ہوگیا، اس وقت پانی سطح کم ہونے کے بعد گڈو بیراج پر پانی آمد 3لاکھ 99 ہزار 744 اور پانی اخراج 3لاکھ 69ہزار 982 کیوسک ریکارڈ کی گئی،سکھر بیراج پر 3 روز میں 50ہزار کیوسک پانی کم ہوگیا، اس وقت سکھر بیراج پر پانی آمد 4 لاکھ 11ہزار اور اخراج 3لاکھ 64 ہزار 552 کیوسک کا ریلا چل رہا ہے، جبکہ کوٹری بیراج پر پانی آمد 2لاکھ 11ہزار 601 اور اخراج ایک لاکھ 72ہزار 256 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، آئندہ 24 گھنٹے میں کوٹری بیراج پر بھی پانی کم ہونا شروع ہوجائے گا۔