مزید خبریں

جیکب آباد: سرکاری اسکول کی تعمیرادھوری چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول لکھمیر خارانی کا تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب ہے، 4 ماہ سے اسکول کا کام بندہونے کے خلاف دیہاتیوں محسن رضا، عدنان احمد، فیروز، باسط علی اور دیگر نے طلبہ کے ہمراہ زیر تعمیر اسکول کی عمارت کے سامنے تپتی دھوپ میں احتجاج کیا، مظاہرین نے محکمہ ایجوکیشن ورکس اور ٹھیکیدار کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار الطاف بھٹو اسکول کا تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا ہے، محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن ورکس حکام کو متعدد بار شکایت کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی، صرف ایک کمرہ بنایا ہے، چھت پر پلستر تک نہیں کیا گیا، واش روم غیر فعال اور چار دیوار ی تک نہیں بنائی گئی،پانی اور بجلی کا کوئی بندوست نہیں کیا گیا، اسکول میں 80 طلبہ داخل ہیں، ہیڈ ماسٹر ہفتے میں 2 دن آتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکول کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرکے آئی بی اے پاس مقامی ٹیچر کو اسکول میں تعینات کیا جائے تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔