مزید خبریں

میرپورخاص: بااثر شخص کے حملے اور جان سے مارنے کی کوشش پر احتجاج

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پنہور کالونی کے رہائشی عارف حسین آرائیں نے کہا ہے کہ علاقے کے بااثر شخص ضیاء اللہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر میرے گھر پر حملہ کیا اور اب پولیس بھی اس کی ایما پر میرے ساتھ زیادتیاں کر رہی ہے، پولیس کے اعلیٰ افسران تحفظ فراہم کریں۔ یہ بات انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ میرا اور اہلیہ کے درمیان گھریلو جھگڑا چل رہا تھا، علاقے کے بااثر شخص ضیاء اللہ نے جھگڑے کو مزید ہوا دینے کی کوشش کی، ضیاء اللہ چاہتا تھا کہ ہمارا جھگڑا جاری رہے، اس لیے اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ میرے گھر پر حملہ کیا اور جان سے مارنے کی کوشش کی، تاہم میں نے خود کو حملے سے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہوٹلوں میں کام کرتا ہوں، ضیاء اللہ نے حملے کے وقت چوری کی موٹرسائیکل میرے گھر میں کھڑی کر کے پولیس کو اطلاع دی کہ چوری کی موٹر سائیکل میرے گھر میں کھڑی ہے، پولیس نے موٹرسائیکل برآمد کر کے مجھے مصیبت میں ڈال رکھا ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی سے اپیل کی کہ معاملے کی شفاف انکوائری اور حملہ کرنے والوں کے خلاف قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا جائے۔