مزید خبریں

کندھکوٹ : تنگوانی تھانے کے ہیڈ محرر محمد شعبان جکھرانی بازیاب نہ ہو سکے

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) تنگوانی تھانہ کے ہیڈ محرر محمد شعبان جکھرانی بازیاب نہ ہو سکے۔ پولیس کی جانب سے ہیڈ محرر کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقوں میں نفری روانہ ہو گئی۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی امجد شیخ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں مقرر ہوئے 15 روز ہوئے ہیں، میری تقرری سے قبل روزانہ کی بنیاد پر لوگ اغوا ہو رہے تھے، میرے تقرر کے بعد ہی مغویوں کی بازیابی کے لیے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں، 15 روز میں 11 مغویوں کو بازیاب کروایا ہے جبکہ ڈاکوؤں کے چنگل میں 2 بچوں سمیت 10 مغوی قید ہیں، ہیڈ محرر کے ساتھ اغوا ہونے والے تمام مغویوں کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔