مزید خبریں

سکھر: فیری سروس کا آغاز کل سے ہو گا

سکھر (نمائندہ جسارت) شہریوں کے لیے کل سے سے دریائے سندھ کے خوبصورت اور پرفضاء مقام لب مہران سے لینس ڈائون برج تک فیری سروس کا آغاز ہونے جارہا ہے، تفریح کے ساتھ ساتھ کھانے پینے سے بھی شہری لفظ اندوز ہوسکیں گے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے دریائے سندھ کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے تفریح منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر تاریخی شہر ہے، منصوبے سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، سکھر میں تفریح کے مواقع بہت کم ہیں۔ ڈسٹرکٹ کونسل کی ترجیح ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کے ساتھ پرفضاء اور صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کریں۔