مزید خبریں

ریٹائرڈ جنرل محمد الجہنی کو 2022گوسی پیس پرائزانٹرنیشنل سےنوازاگیا

سعودی عسکری کے (ریٹائرڈ) جنرل ڈاکٹر محمد الجہنی کو 2022 میں ورلڈ پیس گوسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انھیں 3 سال کے لیے صدر ورلڈ پیس گوسی کے طور پر نامزد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ ڈاکٹر محمد الجہنی کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز مجھے دنیا بھر کے تمام لوگوں کی خدمت کے لیے ایک بڑی ذمہ داری دیتا ہے، تاکہ لوگوں کی زندگی کی قدر میں اضافہ ہو۔ گوسی امن انعام فاؤنڈیشن کو قائم ہوئے 34 سال ہو چکے ہیں اس فاؤنڈیشن نے 300 سے زیادہ بین الاقوامی ناموں کا انتخاب کیا ہے جو مختلف شعبوں کے لوگوں کو سائنس اسپیس میڈیکل آل لائف اسٹائل انسانیت میں مدد دینے میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سال ہم دنیا بھر سے تقریبا 14 سے 16 کا انتخاب کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اس فاؤنڈیشن ورلڈ پیس گوسی کی نمائندگی ڈاکٹر ‏ہما بشارت کر رہی ہیں۔ پاکستان سے تمام مشہور لوگوں کو اس پروگرام میں خصوصی دعوت دینگے جو قیام امن اور زندگی کو قائم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ امید ہے اس سال ہمارا پروگرام فلپائن میں ہوگا اور یہ ورلڈ پیس گوسی ایونٹ 2024 سعودی عرب میں منعقد ہونے جا رہا ہے اس کے مہمان خصوصی شہزادہ محمد بن سلمان ہوں گے۔