مزید خبریں

پاک سعودی فرینڈزشپ فورم کےاسرار خان کی جانب سے ڈنر

گذشتہ دنوں جدہ میں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم سعودی عرب کے سینئر ایڈوائزراسرارخان نےاپنی رہائش گاہ پرسینٹرل اورمغربی افریقہ کے ممالک گبون اور سینگال کے نائب قونصلز کے اعزاز میں شاندارعشائیہ کا اہتمام کیا۔ گبون کے نائب قونصل ابراہیم نزاینغی لاندری انیسات اور سنیگال کے نائب قونصل صینی نے عشائیہ کے شرکاء جن میں فورم کے سرپرست آعلیٰ پاکستانی نژاد سعودی بزنس مین شیخ احمد فاروقی، چیئرمین چودھری خالد رشید، سینئرممبرآفاق بیگ مرزا، پاک اوورسیز میڈیا فورم کےسرپرستِ آعلیٰ اورسینئرصحافی سید مسرت خلیل، صدرجدہ انٹرنیشنل میڈیا گروپ ملک عاصم اعوان، ڈپلومیٹک کلب کے حسن الجبالی اور ومن بزنس تعلقات عامہ کی رکن میڈم لیلیٰ احمد داؤد شامل تھے۔ ان سے خطاب کرتے ہوئے سفارتی نمائندوں نے کہا آپ لوگوں سے مل کر بےحد خوشی ہوئی۔ انھوں نے اسرار خان کی میزبانی کا شکریہ اداکرتے ہوئے ہوئے اپنے ملکوں کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام دیا۔ پاکستان کے ساتھ اپنے ملکوں کے تعلقات کو انتہائی دوستانہ اور مفاہمانہ نوعیت کا بیان کیا۔ آخیرمیں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم سعودی عرب کے چیئرمین چودھری خالد رشید نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔