مزید خبریں

جدہ: نوازشریف سےملک منظورحسین کی قیادت میں مسلم لیگیوں کی ملاقات

جدہ میں سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ملک گروپ آف کمپنیز چیف ایگزیکٹو ملک منظور حسین اعوان کی قیادت میں مسلم لیگیوں نے ملاقات کی ۔ ملاقات کرنے والوں میں پاکستانی تاجربرادری اوربزنس کمیونٹی کے سرکردہ اراکین نے ملاقات کی۔ بزنس کمیونٹی کے وفد میں ملک محمد عاشق، حیات خان، رانا محمد اشرف شریک تھے۔وفد نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔میاں محمد نواز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کےلئے آواز اٹھائی ہے۔اس دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان نےکہا میاں نواز شریف پاکستانی قوم کا سرمایہ اور سرزمین پاکستان پر جمہوریت کی پہچان ہیں ۔اگر بات خدمت اور ترقی کی آئے گی تو میاں نوازشریف ہی پاکستان کے پاپولر اور بااعتماد لیڈر ہیں اس موقع پر ممبر مجلس عاملہ اسلم عبدالغنی راجپوت،ملک ولید بہادر سئنیر نائب صدر یوتھ ونگ جدہ ،نائب صدر جدہ رانا بشارت علی، ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا زوھیب شہزاد کھوکھر،ارسلان حیات ابوبکر آفندی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب حافظ امان اللٰہ ایڈووکیٹ، فدا محمد اور محمد شہباز مغل ودیگر عہدیداران موجود تھے