مزید خبریں

بہاولپور اسلامی یونیورسٹی کے شرمناک واقعہ پر ناصر حبیب کا اظہارافسوس

سعودی عرب دارالحکومت ریاض میں معروف سماجی اور کاروباری شخصیت ناصر حبیب نے بہاولپور اسلامی یونیورسٹی میں ہونے والے شرمناک سیکنڈل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے اسلامی۔جمہوریہ پاکستان کی ایک یونیورسٹی جس کا نام بھی اسلام کے نام پر رکھا گیا ہے وہاں کا مسلمان چیف سیکورٹی افسر 55 سو لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز بنا کر عصمت دری کرتا ہے لیکن حیران کن طور پر میڈیا پر شور نہیں ہوتا شاید میڈیا کو حکم ہے کہ دکھ صرف 9 مئی کا ہی منانا ہے !!! باقی پاکستان بھاڑ میں جائے کسی کی عصمت دری ہو یا کسی کی چادر و چاردیواری کا تقدس پامال فرق نہیں پڑتا ناصر حبیب کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات میں ملوث ہر افراد کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے اس قسم کے المناک واقعات گویا اس بیانیے کی تصدیق کر رہے ہیں کہ ایسا ہو رہا ہے اب تو تمام لوگ جو لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے نہیں بھیجیں گے پورم قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے اس واقعہ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اخلاقی لحاظ سے ہم کتنی پستی میں گر چکے ہیں ناصر حبیب نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے تمام ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں ان جیسے درندہ صفت انسانوں سے محفوظ رہیں سزا کا عمل جب تک شفاف نہیں ہوگا یہ چیزیں چلتی رہیں گی