مزید خبریں

لاڑکانہ : چانڈکا میڈیکل اسپتال نے 18 میڈیکل کیمپ لگائے

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) چانڈکا میڈیکل اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے یوم عاشورہ کے موقع پر شہر میں 18 میڈیکل کیمپ لگائے گئے، اس سلسلے میں چانڈکا میڈیکل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مبشر حسین کولاچی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ڈاکٹر علی سرور شاہ، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرزاق منگریو، ڈاکٹر امجد بجارانی، سپروائزر محمد اسماعیل کھوسو اور غلام محمد کلہوڑو کے ہمراہ چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لے کر ڈاکٹروں اور متعلقہ عملے کو ہدایت دیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چانڈکا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مبشر حسین کولاچی نے بتایا کہ یوم عاشورہ پر شہر بھر میں 18 میڈیکل کیمپ لگائے ہیں جہاں عزاداروں کے لیے ماہر ڈاکٹروں اور عملے کو تعینات کرکے ایمبولینسیں بھی فراہم کی گئی ہے، عملے کی جانب سے زخمی عزداروں کو چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا جائے گا، تاہم نازک حالت میں آنے والے عزاداروں کو ٹراما سینٹر منتقل کرکے طبی امداد دی جائے گی۔