مزید خبریں

سکھر: 14 سالہ بچہ کنوے میں گر کر جاں بحق

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، نیوپنڈ کی احمد نگر کالونی میں 14 سالہ بچہ مہتاب ولد احمد علی بھیو ڈرینیج کے کنوے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ پی ٹی آئی رہنما یاسین مہر نے الزام لگایا ہے کہ میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث واقعہ پیش آیا، کئی سال گزرنے کے باوجود ڈرینیج کا کنواں نہیں بنایا گیا اس لیے اتنا بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔