مزید خبریں

میرپورخاص: حادثے میں شہید فوجی جوان سپرد خاک

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے قریب حادثے میں جاں بحق میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان اسد رحیم راجپوت کی میت میرپورخاص لائی گئی، جہاں گل محمد سیال پرائمری اسکول میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور بعد ازاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ امیدن بھری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں کرنل یاسر نذیر کے ہمراہ فوجی افسران و جوانوں، شہید کے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید جوان نے پاک فوج میں 16 سال تک خدمات انجام دیں اور وہ دوران ڈیوٹی حادثے میں شہید ہو گئے۔ شہید کے والد عبدالقیوم کے مطابق اسد رحیم عید کی چھٹیوں پر گھر آیا تھا اور دوبارہ گوجرانوالہ میں ڈیوٹی جوائن کرنے کے بعد سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔