مزید خبریں

کوئٹہ : چمن کے جوڈیشل لاک اپ سے فرار قیدی گرفتار

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پاک افغان سرحدی شہر چمن کے جوڈیشل لاک اپ سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے ایک اور قیدی گرفتار کرلیا گیا ہے، 5 پہلے گرفتار کرلیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 29 جون کو عید کے دن چمن کی جوڈیشل لاک سے 17 قیدی فرار ہوگئے تھے۔ فرار کے وقت قیدیوں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں ایک قیدی ہلاک جبکہ 2 زخمی جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چمن نعیم اچکزئی نے بتایا کہ مفرور قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مفرور قیدی شمس اللہ عرف خیرن کو گزشتہ روز کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بعد دوبارہ گرفتار کیے جانے والے قیدیوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے، مزید فرار قیدیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیا جانے ولا قیدی شمس اللہ عرف خیرن ڈکیتی کی وارداتوں، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔