مزید خبریں

عباسیہ انٹر نیشنل نے برادری کا مقام بلند کرنے میں اہم کر دار ادا کیا ، بہاول خان عباسی

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت) نواب آف بہاولپور پر نس بہاول خان عباسی نے کہا ہے کہ متحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل نے مختصر عر صے میں خاندان عباسیہ کو پوری دنیا میں روشناس کرکے عباسی برادری کا مقام بلند کرنے میں اہم کر دار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد ملت چیف سر دار معظم خان عباسی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف سر دار معظم خان عباسی وہ حقیقی لیڈر ہیں جن کی قیادت میں سر دار ممتاز انقلابی عباسی نے عباسی برادری کو یکجا ہر اتحاد کی لڑی میں مضبوط کیا اور پاکستان میں رہنے والے عباسی خاندان کے افراد اور دیگر قوموں کے افراد ہماری قوم کے اتحاد کو تسلیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کو شش کر نے کی ضرورت ہے کہ ماضی کی طر ح کو ئی سازشی عناصر ہمارے اتحاد میں داخل نہ ہو سکے جو ہمارے مضبوط اتحاد میں نفرت پید ا کر کے قوم کے اس اتحاد کو ریزہ ریزہ نہ کر سکے۔