مزید خبریں

حضرت امام حسین نے ؓ عوامی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد، جماعت اسلامی

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خاں نے کہا ہے کہ امام حسینؓ نے محض اقتدار کے حصول کے لیے نہیں بلکہ دین اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی اور اپنے خاندان کی جانیں قربان کیں۔ امام حسین ؓ نے ظالمانہ نظام کا مقابلہ کرکے امت کو پیغام دیا کہ ظلم کو کسی شکل و صورت میں بھی برداشت نہ کیا جائے ۔ خیر اور شر کے معرکے میں ظلم و جبرکے خلاف نہ اُٹھنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے ۔ اُمت کو اس ظلم سے بچانے کے لیے حضرت امام حسین نے ؓ خاندانی بادشاہت کی بجائے عوام کی حکمرانی قائم نے کے لیے جدوجہدکی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی حضرت امام حسین ؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک سے خاندانی بادشاہتوں کا خاتمہ کرکے شریعت کے تابع جمہوریت کا نظام قائم کرنا ہوگا تاکہ عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات مہیا کی جاسکیں۔ امام حسینؓ نے حق کا پرچم بلند کیا، ریاست اور انسانوں کے اجتماعی نظام کو اسلام و شریعتِ محمدیؐ کے اصولوں سے الگ کرنے کے اقدامات سے بغاوت کی۔ خانوادہ رسول اللہؐ نے شہادتوں کے جام پی لیے لیکن باطل کے سامنے سرنگوں ہونے سے انکار کردیا۔