مزید خبریں

سراج الحق

پیغام امیر جماعت اسلامی پاکستان
جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس کے طلباء کی ملک گیر مربی تنظیم ہے جس نے گزشتہ 49سال میں وطن عزیزکی نہ صرف نظریاتی بلکہ جغرافیاتی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ بخوبی نبھایا ہے۔
طلباء کی ذہنی و فکری تربیت اور ان کی تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا جمعیت طلبہ عربیہ کا ہمیشہ سے ہی طرہ امتیاز رہا ہے عربیہ سے فارغ ا؎لتحصیل علماء نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک ۔
فرقہ بندی کے مقابل میں ا نماالمومنون اخوہ کا بیج سینے پر سجائے ہرطرف اخوت و محبت کا پرچار کرتے نظر آتے ہیں۔مسلکی اختلافات کی حدت کو کم کرنے میں اس تنظیم نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح جمعیت طلبہ عربیہ نے بار بار مختلف مسالک کے علماء کرام کو ایک سٹیج پر بٹھایا ہے۔شاندار ماضی کے امین اور مستقبل کے رکھوالی جمعیت طلبہ عربیہ کے 50یوم تاسیس کے موقع پر میں اس کے جملہ ذمہ داران و کارکنان کا دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس تنظیم کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عظا فرمائے ۔آمین