مزید خبریں

این ایچ اے کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ این ایچ اے کی کارکردگی بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ بلوچستان کے عوام این ایچ اے کے خلاف جگہ جگہ سراپا احتجاج ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پنجرہ پل گزشتہ سال سے اب تک نہیں بنایا گیا اور پنجرہ پل کا نہ بنانا این ایچ اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ این ایچ اے حکام اپنا قبلہ درست کریں، اس طرح کے اقدامات عوام کے ساتھ مذاق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جتنے بھی سیلاب کی وجہ سے شاہراہیں بند ہیں متعلقہ ادارے انہیں فوراً کھولنے میں عوام کی مدد کریں، پنجرہ پل پر جلد کام شروع کیا جائے ۔