مزید خبریں

ملک بچانے والوں نے قوم کو ڈیفالٹ کر دیا، حافظ محمد نوید اعوان

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر حافظ محمد نوید اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن بڑے مسائل اور ملک و قوم کا المیہ ہیں، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کا دعویٰ کرنے والوں نے پوری قوم کو ڈیفالٹ کر دیا، آئی ایم ایف کے ایماء پر بجلی کے بعد گیس قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کا عندیہ پاکستان اور عوام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، پوری قوم بالخصوص نوجوانوں کو آئی ایم ایف کے غلاموں سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا۔