مزید خبریں

جھڈو: بارش سے پران ندی کی سطح میں اضافہ

جھڈو (نمائندہ جسارت) جھڈو اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ 3 روز کی بارش کے نتیجے میں قدرتی آبی گزرگاہ پران ندی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگیا، تاہم صورت حال کنٹرول میں اور خطرے سے باہر ہے، گزشتہ سال دوران سیلاب سی لابی پانی کی نکاسی کے لیے درگاہ ملوک شاہ کے قریب ایک نالہ بنایا گیا تھا جسے ایک سال گزرنے کے باوجود بھی محکمہ ڈرینج نے بند نہیں کیا تھا، سوشل میڈیا پر نشاندہی کے بعد چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میر کامران تالپر اور وائس چیئرمین حاجی ظفر حسین آرائیں، کونسلر ڈاڈا یار محمد نے موقع پر پہنچ کر نکاسی آب کے لیے بنائے گئے کھلے نالے کو بند کروانے کے لیے محکمہ ڈرینج کے ایس ڈی او ناصر جٹ اور اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کیا، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ریحان ڈیتھو اور محکمہ ڈرینج کے اہل کار پہنچے اور ہیوی مشینری کے ذریعے نالے کو بند کروادیا۔