مزید خبریں

کوئٹہ : کسٹم نے کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کسٹم نے مختلف مقامات پرکارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ شب سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب ایک ٹرک اور کنٹینر کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں نئے ٹائرز برآمد کیے گئے۔ایک اور کارروائی زیارت کراس کے مقام پر کی گئی جہاں فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے چیک پوسٹ پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ممنوعہ گوٹکا کی 2 لاکھ ساشے،4000 کلو گرام چھالیہ، چائنز مضر صحت نمک، خشک دودھ، اور انورٹر واٹس برآمد کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران برآمد کی گئی سامان کی قیمت 14 کروڑ روپے بنتی ہے۔ کسٹم حکام نے اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیاں اور سامان قبضے میں لے لیے۔کسٹم حکام کے مطابق رواں ماہ اب تک ایک ارب روپے کے آس پاس غیر ملکی اور غیر قانونی سامان برآمد کیا گیا ہے۔