مزید خبریں

حکمراں جاتے جاتے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں،ابو الخیر زبیر

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ حکمراں جاتے جاتے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ50روپے تک کا اضافہ کیاجارہا ہے جس کے اثرات اشیائے صرف کی لاگت پر یقینامرتب ہونگے اور تمام ضروریات زندگی کی اشیاء مزید مہنگی ہوجائیں گی، صنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی اور25%صنعتیں بند ہو جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی سنگدلی کی انتہاہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلیے سارا بوجھ غریب عوام پرڈالا جارہا ہے جبکہ مراعات یافتہ طبقہ پر عنایات کی بارشیں مسلسل کی جاری ہیں ،بڑے بڑے وفود کے ساتھ وی آئی پی بیرونی دوروں پر اربوں کے اخراجات کیے جارہے ہیں، حال ہی میں پنجاب کے افسران کیلیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی ہے، دیگر اعلیٰ سرکاری ملازمین کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کیلیے100یونٹ ماہانہ بجلی، گیس، 200لیٹرپیٹرول مفت فراہم کیا جارہا ہے ،واپڈا کے اعلیٰ ملازمین کو بھی ان کے گریڈ کے حساب سے 1300یونٹ تک بجلی مفت دی جارہی ہے ،قوم حکمرانوں سے سوال کررہی ہے کہ کیامراعات یافتہ طبقہ کی مراعات کو ختم کرکے آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں کی جاسکتی ،کیا اسکیلیے غرب عوام کا خون نچوڑنا ہی ضروری ہے۔