مزید خبریں

جماعت اسلامی راولپنڈی کی ایک روزہ لیڈرشپ ورکشاپ 30جولائی کوہوگی

 

راولپنڈی( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام 30 جولائی بروز اتوار ایک روزہ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ محمدیہ مسجد سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں ہو گی۔ جس کا دورانیہ 10.30بجے صبح سے لے کر 5 بجے سہ پہر تک ہوگا۔ اس لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ میں تیاری الیکشن ٗ دستک مہم ٗ 18 اگست یوتھ جلسہ عام لیاقت باغ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا جا?ے گا۔ اس خصوصی تربیتی پروگرام میں ضلعی ٗ زونل اور یوسی کے عہدیداران شرکت کریں گے۔اس موقع پر صوبائی اور ضلعی رہنما اظہار خیال کریں گے۔