مزید خبریں

ملکی بحران کی وجہ حکمران اور افسرشاہی ہے‘طارق سلیم

راولپنڈی (نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم نے کہاہے کہ معاشی،اخلاقی،سیاسی بحران موجودہ اور سابقہ حکمرانوں،افسرشاہی کی وجہ سے ہے قوم پرہردن ٹیکس لگا کرظلم کیا جاتا ہے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور ریڈیوپاکستان کے نام پرغنڈاٹیکس کسی صورت قابل قبول نہیں عوام نے سب کوآزما لیا ان کی تقدیربدلنے کیلیے دیانتدارقیاد ت کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کوجس سطح پر اقتدارملادیانت اور اہلیت کی مثالیں قائم کیں ہمارے کسی ایک ممبر پارلیمنٹ کے دامن پرکوئی داغ نہیں جماعت اسلامی قوم کے لیے امیدہے ہرسطح کے ذمہ داران وکارکنان عوام سے قریبی رابطہ رکھیں قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران
نامزد کردئیے وہ عوامی خدمت کوتیزترکریں۔6اگست کو گجرات اور 12اگست کو اسلام آباد میں خواتین کنونشن جبکہ 18اگست کو لیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان گرینڈ یوتھ کنونشن منعقد کریں گے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صوبائی مجلس شوری کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امیرصوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریزجنرل محمدعثمان آکاش،حسن جاویدشورش ایڈووکیٹ،عبدالوہاب خان نیازی،اویس اسلم مرزا،صوبائی صدرجے آئی یوتھ میاں یاسرعلی گجرسمیت دیگرذمہ داران او رصوبے بھرسے نومنتخب اراکین شوری اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر مرحومین کے لئے دعائے مغفرت،ارکان کا حلف،سالانہ بجٹ کی منظوری سمیت سیاسی وتنظیمی امورپرفیصلوں کی منظوری دی گئی۔